ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کیرالہ میں کانگریس کی زیر قیادت یو ڈی ایف کو جھٹکا، کیرل کانگریس(ایم)نے اتحاد سے ناطہ توڑا

کیرالہ میں کانگریس کی زیر قیادت یو ڈی ایف کو جھٹکا، کیرل کانگریس(ایم)نے اتحاد سے ناطہ توڑا

Mon, 08 Aug 2016 02:57:02  SO Admin   S.O. News Service

ترونت پورم، 7/اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) کیرالہ میں اپوزیشن کانگریس کی زیر قیادت یو ڈی ایف کو بڑا جھٹکا دیتے ہوئے سابق وزیر خزانہ کے ایم منی کی قیادت میں کیرالہ کانگریس(ایم)نے اتحاد سے اپنے تین دہائی سے زیادہ وقت پرانے اپنے تعلقات کو توڑ لیا۔پارٹی نے اسمبلی میں مختلف گروپ کے طور پر بیٹھنے کا فیصلہ کیا۔اس سلسلے میں فیصلہ کے سی ایم کی دو روزہ اہم میٹنگ میں کیا گیا۔ یہ اجلاس آج پتنم تھٹّا ضلع میں چرلکننو میں ختم ہوا۔کانگریس کے خلاف حملہ کرتے ہوئے پارٹی سربراہ منی نے کہا کہ کانگریس میں کچھ لیڈروں نے سوچ سمجھ کر کے سی-ایم اور خاص طور پر پارٹی کے لیڈر کو کمزور کرنے کی کوشش کی۔پارٹی کے لیڈر پر شدید حملہ کیا گیا اور کانگریس کے کچھ لیڈروں نے انہیں ذلیل کیا۔82سالہ لیڈر نے کہا کہ لہذا پارٹی نے یو ڈی ایف کے ساتھ تعلقات توڑنے اور اسمبلی میں مختلف گروپ کے طور پر بیٹھنے اور ذمہ دار اپوزیشن کے طور پر کام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم یو ڈی ایف چھوڑ رہے ہیں۔پارلیمنٹ میں کے سی(ایم)کانگریس کی قیادت یو پی اے کو ایشو کی بنیاد پر حمایت دے گی۔تاہم منی نے کہا کہ مقامی اداروں میں یو ڈی ایف کے ساتھ تعلقات برقرار رہے گا۔منی نے کہا کہ یو ڈی ایف کمزور ہوئی ہے کیونکہ اتحاد کی سیاست میں جس سیاسی توازن کی ضرورت ہوتی ہے، وہ دکھائی نہیں گئی ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ کے سی(ایم)کی طرف سے اپنایا گیا رخ یو ڈی ایف میں دیگر اتحاد شراکت داروں کو بھی مدد ملے گی۔
 


Share: